اچار کے تیل کے فوائد سامنے آ گئے

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ اچار کے تیل کو کھانے میں استعمال کرکے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں

اچار کا تیل اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے کیونکہ تیل میں یہ اینٹی آکسیڈینٹ سبزیوں کی وجہ سے آتے ہیں جو جسم کو نقصان پہنچانے والے خلیوں سے بچاتے ہیں۔اچار میں موجود لہسن اور ہلدی جیسے اجزاء کی وجہ سے تیل میں سوزش کے خطرے کو کم کرنے والی خصوصیت بھی شامل ہوجاتی ہے جو جسم سے سوزش کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔اچار کے تیل کو کھانوں میں استعمال کرنے سے نظام ہاضمہ بھی درست رہ سکتا ہے۔اچار بناتے وقت میتھی دانہ اور کلونجی کو بھی شامل کیا جاتا ہے جس سے ان دونوں کی خصوصیت اچار کے تیل میں بھی شامل ہوجاتی ہے۔ سلاد بناتے وقت اکثر لوگ زیتون کے تیل کا استعمال کرتے ہیں اگر آپ اپنے سلاد میں تھوڑی مقدار میں اچار کا تیل شامل کریں تو آپ کے سلاد کا ذائقے منفرد ہوسکتا ہے۔

Back to top button