اچکزئی کا مولانا سے رابطہ، عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی اورعید کے بعد ملکی گیر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کا اظہار کیا۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں دریافت کی۔ دونوں رہنمائوں کا ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے۔محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں نظام کی تبدیلی ہے۔
دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے اور انہوں نے محدود پیمانے پر جماعتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button