اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد


اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک قیدیوں سے ہرقسم کی ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کےبعد اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے پارٹی رہنماؤں،وکلا اور خاندان کے افراد بھی ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

جیل ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سےملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کےباعث لگائی گئی ہے،اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کےسلسلے میں جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔

جیل ذرائع نےبتایا کہ ملاقاتوں پر پابندی کافیصلہ پنجاب حکومت نےکیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کااطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

اسلام آباد میں عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

Back to top button