جی ایچ کیو حملہ کیس : جج کو اڈیالہ جیل آنے سے روک دیا گیا، عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

9 مئی کے حوالے سے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت 79 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے آج اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کرنی تھی لیکن اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جج کو جیل آنے سےروک دیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے جج کو خط لکھ کرکہا گیا کہ آج جیل میں کسی کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔
خط کی روشنی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جیل نہیں گئےاور کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی جس کےنتیجے میں عمران خان کو چالان نقول کی فراہمی کا معاملہ بھی ٹل گیا۔
آئینی ترمیم : پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گیا
یادرہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو سانحہ 9 مئی کےدیگر 13 کیسوں سے الگ کرکے تیزی کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ سانحہ 9 مئی کےدیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر کو ہو گی۔
