ڈاکٹرعاصم کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی،واپس روانہ

پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان کےذاتی معالج ڈاکٹرعاصم یوسف اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنےپرواپس چلےگئے۔

ڈاکٹرعاصم سوا گھنٹہ انتظار کرتے رہے

ڈاکٹرعاصم یوسف سواگھنٹےسےزائداڈیالہ جیل کےباہرموجودرہے۔انہوں نےاڈیالہ جیل کےسکیورٹی عملےکواپنےوائف بھی نوٹ کروائے۔

ڈاکٹرعاصم یوسف کاکہنا تھا کہ مجھے بتایا گیاہےپمزاسپتال کےڈاکٹرز کو طبی معائنے کی اجازت ہے۔جیل حکام نےمجھےبانی پی ٹی آئی سے ملنےکی اجازت نہیں دی۔

آئینی ترامیم :قومی اسمبلی کااجلاس 17اکتوبر کو طلب

ڈاکٹرعاصم یوسف کا کہنا تھاکہ کافی دیرانتظارکےبعد میں جیل سےواپس روانہ ہوا ہوں۔

حکومت نے عمران خان کے آج معائنے کی اجازت دی تھی

خیال رہےکہ پی ٹی آئی نےشنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کےموقع پر15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔تحریک انصاف نےشرط لگا رکھی ہےکہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرائی جائےتو15اکتوبرکوڈی چوک پراحتجاج ملتوی کردیں گے۔

حکومت نےعمران خان کاطبی معائنہ کرانے کی شرط مان لی تھی جس کےبعد پی ٹی  آئی نےآج کااحتجاج مؤخر کرنےکااعلان کیا تھا۔

Back to top button