اڑھائی کروڑ پاکستانیوں کا نفسیاتی مرض میں مبتلاہونے کاانکشاف
ماہر نفسیات پروفیسر نسیم چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ افراد نفسیاتی مرض میں مبتلا ہیں، یعنی دنیا بھر میں ہر 8 میں سے ایک فرد ذہنی مرض کا شکار ہے۔
حادثات کے نتیجے میں جھلس جانے والے،امراض قلب میں مبتلا افراد اور چھاتی کے سرطان سے متاثرہ خواتین کی ذہنی صحت بہتر کرنے کے لیے ماہرین نفسیات انہیں لازمی طبی مشاورت کی ہدایت کررہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ ذہنی صحت کو جنرل ہیلتھ میں شامل کردیا جائے۔
ماہر نفسیات پروفیسر نسیم چوہدری نے کہا کہ دنیا میں نفسیات کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں،دنیا بھر میں ہر 8 میں سے ایک فرد ذہنی مرض میں مبتلا ہے۔پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ افراد نفسیاتی مرض سے متاثرہ ہیں،ہم حدود کے باہر جاکر بھی مینٹل ہیلتھ پر کام کررہے ہیں۔ہم حادثات کے نتیجے میں جھلسے ہوئے افراد،امراض قلب کے متاثرہ افراد اور چھاتی کے سرطان کسے متاثرہ خواتین کی ذہنی صحت پر کام کررہے ہیں۔