اکشے نے ہما قریشی کو’ پاگل‘ قرار دے دیا

بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے نے اداکارہ ہما قریشی کو از راہ مذاق پاگل قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔ویڈیو میں ہما قریشی کو میوزک پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران اکشے کمار ویڈیو میں عقب سے انٹری دیتے ہوئے ہما قریشی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے ہوئے ٹوئٹ میں اکشے کمار نے ہما قریشی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مکمل طور پر پاگل، دلوں کی ملکہ اور ایک شاندار اداکارہ!
A total nutcase, a darling at heart and a phenomenal actor! Even though @humasqureshi’s filmography is shorter than mine, her acting prowess is much higher. Watch out for her power-packed performance in #BellBottom.
7DAYS TO BELL BOTTOM pic.twitter.com/ji3fx1YjeP— Akshay Kumar (@akshaykumar) August 12, 2021
اکشے نے اپنے ٹوئٹ میں ہما قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ ہما کی فلموگرافی مجھ سے کم ہے لیکن ان میں اداکاری کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔
بھارتی اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو ہما قریشی کی فلم بیل باٹم دیکھنے پر بھی زور دیا۔اکشے کی شیئر کی گئی ویڈیو کو ٹوئٹر پر چند ہی گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔خیال رہے اکشے کمار کی فلم بیل باٹم رواں برس 19 اگست کو ریلیز ہوگی جس میں اداکارہ ہماقریشی بھی اداکاری کے فرائض نبھائیں گی۔
