اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم کی ریلیزکی تاریخ آ گئی

بھارتی اداکار اکشے کمار کی ایکشن سے بھرپور فلم ”سفیرا“18جون کو سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔
ایکس پر اداکار کی جانب سے فلم کا پوسٹر بھی جاری کردیاگیا۔پوسٹر میں اکشے کمار اپنے مخصوص سٹائل میں موجود ہیں اور پوسٹرپر 12جولائی کی تاریخ بھی درج کی گئی ہے۔
تصویر کے ساتھ اکشے کمار نے لکھا کہ فلم کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس نے بڑا خواب دیکھ لینے کی جرات کی ہوں۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کے ساتھ فلم میں رادھیکا مندن ،پریش راول ودیگر فنکار شامل ہں۔
