اگلا وزیر خارجہ بننے کی تصدیق نہیں کر سکتا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میری جدوجہد کا مقصد پاکستان میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹر ویو میں انکا کہنا تھا پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت اورمزید جمہوریت ہے، ہماری جماعت کی حالیہ جدوجہد کے مقاصد میں عدم اعتماد کو کامیاب بنانا تھا۔
انکا کہنا تھا ہمارے مقاصد میں انتخابی اصلاحات، پاکستان میں مستحکم جمہوریت کا قیام بھی شامل ہے جبکہ میری جدوجہد کا مقصد پاکستان میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانا ہے،گزشتہ
پچھلےتین سالوں میں آئین، جمہوری نظام، انسانی حقوق اور میڈیاکی آزادی کو نقصان پہنچایاگیا، پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، جب تک سیاسی اور جمہوری آزادی حاصل نہ ہو معاشی ترقی کےاہداف حاصل نہیں ہوسکتے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا ہمارا پہلا اقدام ماضی میں کیےگئے غلط کو صحیح کرنا ہے جس کیلئے طویل راستہ طے کرنا ہے۔انہوں نے کہاپیپلز پارٹی وزیراعظم کیلئے پیرکو شہباز شریف کی حمایت کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھامیں پاکستان کے اگلے وزیرخارجہ بننے کی تصدیق نہیں کرسکتا۔

Back to top button