ایئرپورٹ پر کرینہ کپور کے ساتھ ہراسانی کی کوشش
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر ایک فین ٹائپ شخص کی جانب سے ہراسانی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ مداح نے ہیچھے سے ایسے کر کرینہ کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی تو گارڈ نے بروقت اسے دگکا مار کر دور کر دیا۔ اس سے پہلے کرینہ کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر مداحوں نے سیلفی لینے کے لیے گھیر لیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کرینہ کپور کو نجی محافظوں کے گھیرے میں ایئرپورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم مداحوں نے ان کے سیکیورٹی گارڈز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان کے قریب آنے، انہیں چھونے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنانے کی بھر۔پور کوشش کی، ویڈیو میں کرینہ کپور کو سیاہ چشمے اور سفید قمیض میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں نے اداکارہ کو سیلفی لینے کی لیے چاروں جانب سے گھیر رکھا ہے۔ اس دوران ایک مرد مداح پیچھے سے ایسے کر ان کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش بھی کرتا دکھائی دیا، تاہم کرینہ کے سیکیورٹی گارڈ نے بروقت اسکین پڑے دھکیل کر اداکارہ کو بچا لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مداحوں کی دھکم پیل اور ان کی جانب سے قریب آنے کی کوششوں کی وجہ سے پریشان ہوجاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کو اپنی حد نہیں بھولنی چاہئے، ایک صارف نے لکھا کہ لوگوں کو تمیز کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کرینہ کپور واقعی خوف زدہ ہوگئیں تھیں، لوگوں کو کچھ احساس کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور بمبئی سے اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے لیے لندن روانہ ہونے کے لیے ائیر پورٹ آئین تھیں ، فلم کی ہدایت کاری ہنسل مہتا کر رہے ہیں، کرینہ کپور نے اپنی نئی فلم کا اعلان گزشتہ سال اگست میں کیا تھا، انہوں نے انسٹاگرام پر ہنسل مہتا اور ایکتا کپور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا ‘نئی شروعات‘‘۔ یاد رہے کہ کرینہ نے حال ہی میں فلم لال سنگھ چڈھا میں عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، لیکن یہ فلم باکس آفس پر صرف 58 کروڑ روپے ہی کما سکی۔