ایرانی صدر ابراہیم رئیسی،ساتھیوں کی نمازِ جنازہ ادا

تین روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کردی گئی۔ ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحومین کے جسد خاکی کو طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران پہنچایا گیا۔

نماز جنازہ میں کئی ممالک کے سربراہاں مملکت اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی ہے، اس سے پہلے تبریزمیں لاکھوں لوگوں نے ان کےجسد خاکی کو الوداع کہا، تہران ائیرپورٹ پر چاق و چوبند دستے نےسلامی دی۔

مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Back to top button