ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانےکی درخواست مسترد

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ مجلس وحدت المسلمین کے وائس چیئرمین سید ناصرعباس شیرازی کی دائر درخواست پر ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانےکی درخواست مسترد کردی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں اور ان کے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں، تاثر دیا جارہا ہے کہ سارے مسائل زائرین کی وجہ سے ہیں۔
اس پر چیف جسٹس نے درخوست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا؟
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت پر اعتماد کریں، پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں، متعلقہ فورم پر رجوع کریں، یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے لہٰذا عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ یہ اخذ نا کریں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی، یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا نہیں، عدالت کسی بھی تنازع میں نہیں پڑےگی۔
بعد ازاں چیف جسٹس نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button