ایران نے تربیتی مشقوں کے دوران اپنا ہی جہاز تباہ کردیا

ایران کی فوج نے تربیتی مشقوں کے درمیان اپنا ہی جنگی جہاز تباہ کردیا۔ واقعہ جاسک بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں ایرانی بحریہ کے 11 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ایرانی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب فوجی مشقوں کے دوران خلیج عمان میں میزائل کو ہدف کی طرف فائر کیا گیا لیکن وہ قریب ہی موجود ایران کی سپورٹ شپ کو جالگا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 19 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ واقعہ خلیج عمان پر تہران کے جنوب مشرق میں واقع جسک پورٹ کے قریب پیش آیا جہاں اتوار کے روز جسک اور چاہ بہار کے پانی میں نیوی کی مشقیں جاری تھیں اور اس دوان ایک سپورٹ شپ میزائل کا نشانہ بن گئی۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ جہاز اپنے ہدف کو نشانہ بنارہا تھا کہ شپ ہدف کے انتہائی قریب تھی جس سے واقعہ پیش آیا، حادثے کا شکار بننے والی شپ کو 2018 میں تیار کیا گیا تھا جو سمندر سے میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔
اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہےکہ حادثے کے وقت جہاز میں کتنے ممبران سوار تھے تاہم ترک ایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ جہاز میں 40 سے زائد ممبران موجود تھے جن میں سے 20 ہلاک ہوئے۔
ترک خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہےکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے واقعے کو انسانی غلطی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے، جہاں ایران معمول کی تربیتی مشقیں بھی کرتا ہے۔ تباہ ہونے والا جہاز کونارک سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مذکورہ جہاز کو 2018 میں دوبارہ سے فعال کیا گیا تھا۔
ہالینڈ ساختہ 47 میٹر لمبا بحری جہاز 1988 سے ایران کے بحری بیڑے میں شامل ہے۔ جس میں عمومی طور پر 20 اہلکار سوار ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button