ایران نے کورونا وائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ کردیا

ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے وہ خلیاتِ ساق (اسٹیم سیلز) استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری ’’کووِڈ 19‘‘ کی دوا ایجاد کرچکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اب تک کئی ڈاکٹر ان کی بنائی ہوئی دوا کورونا وائرس کے کئی مریضوں کے علاج میں استعمال کرچکے ہیں اور انہوں نے اسے بہت مؤثر پایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو تین مرحلوں میں، تین سے چھ دن تک دی جاتی ہے۔ فی الحال یہ دوا طبّی آزمائشوں (کلینیکل ٹرائلز) کے مرحلے پر ہے۔ ڈاکٹر سلیمانی نے مزید کہا کہ اس دوا کی حتمی منظوری بھی بہت جلد مل جائے گی۔
ان سے پہلے روس بھی کورونا وائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ کرچکا ہے جب کہ امریکا میں ملیریا کی ایک دوا، کووِڈ 19 کے علاج کےلیے منظور کی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ایران کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے جہاں اس وبا سے بیمار ہونے والوں کی تعداد 41,495 پر پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک کووِڈ 19 سے وہاں 2,757 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button