ایران کا امریکی ائیرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پرمیزائلوں سے حملہ

ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی ائیرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پربیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر 4 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد ایران کے بھی جوابی حملے جاری ہیں، اسرائیل کے رات گئے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے جس کی ایرانی حکومت نے تصدیق کردی۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تباہ کن کارروائی جلد شروع ہوگی، ایران کی تاریخ کا سب سے تباہ کن اور جارحانہ آپریشن شروع ہوگا۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر بھی حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں واقع اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
