ایران کی امریکی اوراسرائیلی حملے میں اصفہان میں جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنے کی تصدیق

ایران نے امریکی اوراسرائیل کے حملے میں اصفہان میں جوہری شعاع ریزی کے مرکز کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے جوہری سکیورٹی سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ اصفہان میں جوہری شعاع ریزی کے مرکز کو اسرائیلی اور امریکی حملے سے نقصان پہنچا ہے۔

تاہم جاری بیان میں کہا گیا کہ تنصیب سے کسی قسم کی تابکاری یا آلودگی کی اطلاع نہیں ملی۔

طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار نہیں کر رہے، ایرانی وزیر خارجہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی تیل کی تنصیبات اور پانی کے ذخائر بھی حملوں کی زد میں آئے، اور تیل کی تنصیبات میں شعلوں پر کئی گھنٹوں تک قابو نہیں پایا جا سکا۔

دوسری جانب کرج شہر میں آئل ڈپو پر حملے سے قریبی مکانات کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

Back to top button