ایران کی حملے میں پہل کرنیکی کوئی انٹیلی جنس نہیں تھی، پینٹاگون کو بریفنگ میں انکشاف

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی افواج پر ممکنہ حملے کے بارے میں کوئی پیشگی انٹیلی جنس رپورٹ موجود نہیں تھی۔
وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پینٹاگون کے حکام نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی متعلقہ کمیٹیوں کو 90 منٹ سے زائد بریفنگ دی، جس میں ایران میں امریکی حملے کے امکانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ایران کے خلیجی ممالک پر حملےجاری، امریکی تنصیبات کو نقصان پہنچایا
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بریفنگ سے باخبر دو افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کے ممکنہ پیشگی حملے سے متعلق کوئی انٹیلی جنس موجود نہیں تھی۔
ایرانی فوج کا میزائل حملوں میں 560 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بریفنگ کے دوران ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں اس کے حمایت یافتہ گروہوں کو امریکی مفادات کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔
