پاک ایران سرحد سے غیرملکیوں سمیت پاکستانی شہریوں کی آمد جاری ہے : وزیراعلیٰ بلوچستان

 

 

 

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد کے راستے پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی افراد کی آمد بھی جاری ہے۔

وزیراعلی سرفراز بگٹی نے بتایا کہ اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے ایک ہزار 979 افراد پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں،جن میں 37 سفارت کار بھی شامل ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر آنے والے تمام افراد کو ہرممکن سہولت اور معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی شفاء ہسپتال منتقلی کی درخواست پر نوٹس جاری

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایران کی موجودہ صورت حال کے باعث تمام متعلقہ ادارے اور انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

 

 

Back to top button