خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کےلیے محفوظ ہوں گی یا کسی کےلیے بھی نہیں:ایران

ایرانی افواج کے ترجمان نے سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کےلیے محفوظ ہوں گی یا کسی کےلیے نہیں۔
ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیرقانونی ہیں اور بحری قزاقی کے مترادف ہے۔
ترجمان ایرانی افواج کا کہنا تھاکہ امریکی دھمکیوں کے بعد ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول کےلیے ایک مستقل نظام نافذ کرےگا، اگر ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج اور خلیج عمان کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔
ایران امریکا مذاکرات،ٹرمپ نےشہبازشریف،فیلڈمارشل کےموثرکردارکی تعریف کردی
ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کےلیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور اگر بندرگاہوں یا بحری راستوں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا نقصان پورا خطہ اٹھائے گا۔
