ایران کے عراق اور اردن میں امریکی بیسز پر حملے

 

 

 

ایران نے عراق کےدارالحکومت بغداد میں امریکی لاجسٹک سینٹر اور اردن میں قائم بیس میں جنگی طیاروں کو ڈرون حملوں سے تباہ کردیا ۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق عراقی سکیورٹی فورسز کے دو عہدیداروں نے بتایا کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی سفارتی اور لاجسٹک سینٹر پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

عراقی سکیورٹی فورسز کے دو عہدیداروں نے بتایا کہ لاجسٹک سینٹر پر دو ڈرون گرے،جس کے نتیجے میں آگ لگی تاہم کسی کے زخمی ہونےکی رپورٹ نہیں ہے جب کہ ایئر پورٹ کے قریب ہی ایک اور ڈرون کو مار گرایاگیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کمپلیکس میں عراقی فوجی بیس کے ساتھ ساتھ امریکی فوج کی تنصیبات بھی قائم ہیں۔

ایرانی فورسز نے دعویٰ کیا ہےکہ اردن میں کیےگئے ایک ڈرون حملے میں امریکی بیس کو نشانہ بنایاگیا جہاں جنگی طیارہ نشانہ بنا۔ایرانی فوج نے تصدیق کی ہےکہ اس نے مشرقی اردن میں واقع الازرق ایئربیس میں ایک امریکی فوجی اڈے پر امریکی لڑاکا طیاروں پر ڈرون حملہ کیا،جو امریکا کا ایک اہم فوجی مرکز ہے۔یہاں جدید تنصیبات اور بڑی تعداد میں عملہ موجود ہوتا ہے،جس کے باعث یہ مغربی ایشیا میں امریکے کے سب سے اہم سٹریٹیجک فوجی مقامات میں سے ایک شمار ہوتاہے۔

ایران سے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے40 ممالک اکٹھےہوگئے

ایرانی فوج کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے بہادر سپاہیوں نے اردن کے الازرق بیس پر تعینات امریکا کی دہشت گرد فوج کے جدید لڑاکا طیاروں کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔

 

Back to top button