امریکا ایران جنگ: 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر مذاکرات کا امکان ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا،ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کے درمیان ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت ہو رہی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کا امریکی، اسرائیلی اور خطے کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہےکہ ثالث دو مرحلوں پر مشتمل معاہدے کی شرائط پر بات کررہے ہیں،جس کے پہلے مرحلے میں ممکنہ طور پر 45 دن کی جنگ بندی ہوگی،اس کے دوران مستقل جنگ بندی پر مذاکرات کیےجائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں جنگ کےخاتمے پر حتمی معاہدہ طے کیاجائے گا،اگر مذاکرات کےلیے مزید وقت درکار ہوا تو اس عارضی جنگ بندی کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے فوری رد عمل ظاہر نہیں کیا تاہم اگلے 48 گھنٹوں میں کسی جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں تاہم یہ آخری کوشش جنگ میں اضافے کو روکنے کا واحد موقع ہے۔
قبل ازیں امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان،مصر اور ترکیہ ایران کو مذاکرات کےلیے منانے کی کوششیں جاری رکھےہوئے ہیں۔
چین کی روس کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرانے کی پیشکش
امریکی اخبار کے مطابق تینوں ممالک جنگ روکنے کی کوشش میں مصروف ہیں، لیکن اب تک کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی،ایران نے آبنائے ہرمز کھولنےکا امریکی مطالبہ مسترد کردیا ہے ۔
