حتمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد تک امریکا ایران کے گرد موجودگی برقرار رکھے گا: ٹرمپ

 

 

 

 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ حتمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد تک اس کے گرد فوجی موجودگی برقرار رکھے گا۔ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں پہلے سے زیادہ سخت حملے کیےجائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران کے اندر اور اس کے اطراف تعینات تمام امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار اپنی پوزیشنز پر برقرار رہیں گے، جب تک معاہدہ مکمل طور پر نافذ نہیں ہو جاتا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائےگی اور آبنائے ہرمز کو ہرحال میں کھلا اور محفوظ رکھا جائے گا، اگر کسی بھی وجہ سے یہ شرائط پوری نہ ہوئیں تو پھر شدید ردعمل سامنے آئے گا،جو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑا اور طاقتور ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں پہلے سے زیادہ سخت اور بھرپور حملے کیےجائیں گے،امریکی فوج مکمل تیاری کے ساتھ اگلے مرحلے کےلیے تیار ہے اور امریکا دوبارہ اپنی طاقت بحال کرچکا ہے۔

لبنان جنگ بندی کا حصہ نہیں، معاہدہ ٹوٹا تو ایران ذمہ دار ہوگا : جے ڈی وینس

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو اسلحہ فراہم کرنےوالے ممالک کی امریکا کو برآمد کی جانےوالی تمام مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیاجائے گا اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

Back to top button