ایسے لوگ پاکستان کی قیادت چاہتے ہیں جو اپنے فیصلے خود نہیں کر سکتے

 وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ‏ ایسے لوگ پاکستان کی قیادت کےخواہشمند ہیں جن کے اپنے فیصلے بھی اورلوگ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اوربلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اورپی ڈی ایم اے کا ایک لفظ نہیں پڑھا، نہ ہی انھیں کوئی پتہ ہے کہ تجاویزہیں کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ہاں اپوزیشن کا ایک ہی رول ہے کہ حکومت کے مخالف شیطان سے بھی اتحاد ہوجائے توکرنا ہے۔ ایسے لوگ پاکستان کی قیادت کےخواہشمند ہیں جن کےاپنے فیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں۔

Back to top button