ایشوریا رائے کی بیٹی اپنی ماں کی کاربن کاپی نکلی

ماضی کی حسینہ عالم اور اور بالی وڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کی بہو ایشوریا رائے کی بچپن کی ایک نایاب تصویر انٹرنیٹ پر منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداح ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو اپنی ماں کی کاربن کاپی قرار دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا ہینڈلز پر شیئر کی گئی ماں ایشوریہ اور بیٹی آرادھیا کی تصاویر میں رتی بھر فرق نظر نہیں آتا اور دونوں کے چہروں میں حیرت انگیز حد تک مماثلت ہے۔ سوشل میڈیا مداح ایشوریا کا موازنہ بیٹی آرادھیا سے کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک نے لکھا، ’اوہ واہ۔ ایش کی بیٹی انکی کاربن کاپی ہے، ایک اور مداح نے لکھا، ڈبل کاپی۔
یاد رہے کہ ایشوریہ کئی بار اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کر چکی ہیں، آرادھیا کی دسویں سالگرہ پر ایشوریا رائے نے ابھیشیک بچن کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا ’میری فرشتہ آرادھیا 10 کی ہو گئی۔ آپ ہی ہیں جن کی وجہ سے میں میری ڈارلنگ آرادھیا میں سانس لیتی ہوں۔ آپ میری زندگی، میری روح ہو۔ میں آپ سے غیرمشروط محبت کرتی ہوں، اس سے پہلے امیتابھ بچن کی سالگرہ پر بھی ایشوریہ نے آرادھیا کے ساتھ ان کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ان کی جانب سے سالگرہ کی خواہش بھی لکھی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا، ہیپی برتھ ڈے ڈیئرسٹ ڈارلنگ دادا جی۔ لو یو ہمیشہ کے لیے اور اس سے آگے۔
یاد رہے کہ آرادھیا بچن ایشوریا اور ابھیشک کی اکلوتی اولاد ہے اور اس کی تصویریں اکثر انٹرنیٹ پر آتی رہتی ہیں، حال ہی میں، اخبار انڈین ایکسپریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں جب بھارتی ٹاپ اداکار ابھیشیک بچن سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی بیٹی کی تصویروں کے آن لائن شیئر ہونے کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹی جب بھی گھر سے باہر نکلے گی، اس کی تصویریں بنیں گی کیونکہ وہ دو اداکاروں کی بیٹی ہے، اور دو اداکاروں کی پوتی بھی ہے۔ اس کی ماں اسے اس حقیقت کے بارے میں شائستہ ہونا سکھاتی ہے کہ لوگ اسے دیکھنا چاہیں گے، اس کی تعریف کریں گے اور اسے اس سب کو غرور سے نہیں دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میری لائف پارٹنر اس حوالے سے سمجھ چکے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ پبلک پراپرٹی ہونے کے ناطے ہمیں یہ سب کچھ سہنا ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے ایشوریا کی بیٹی کی سکول میں نظم پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا، آرادھیا بچن نے سکول میں نظم سنانے کے مقابلے میں حصہ لیا اور ہندی میں نظم پڑھ کر سب کو حیران کر دیا، ننھی آرادھیا نے اپنی نظم میں یہ پیغام دیا کہ کسی بھی نئی زبان کو آسانی کے ساتھ کیسے سیکھا جا سکتا ہے، اپنی نظم میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئی زبان کے سیکھنے کا سب سے آسان ذریعہ شاعری ہے،ابھیشیک اور ایشوریہ کی بیٹی نے اپنے پیغام میں ہندی زبان اور شاعری کی اہمیت سے متعلق بھی بتایا ہے، اس ویڈیو کو آرادھیا بچن کے فین پیج کی جانب سے شئیر کیا گیا تھا۔
