ایشوریا کو اسپتال سے فارغ کرنے پر آنسو نہیں روک سکا

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ جب ان کی بہو ایشوریا رائے بچن اور ان کے آٹھ سالہ پوتی کو کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارع کیا گیا تو وہ اپنے آنسوؤں کو روک نہیں سکے۔
خیال رہے امیتابھ بچن، ایشوریا اور ان کی بیٹی کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔
پیر کو ایشوریا رائے اور ان بیٹی کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارع کر دیا گیا تھا۔
امیتابھ بچن جو کہ ابھی تک کورونا کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے کا تازہ ترین میں ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جب ان کی بہو اور پوتی کو اسپتال سے ڈسچارچ کیا گیا تو وہ جذباتی ہوگئے اور اپنے آنسوں روک نہیں پائے۔
بگ بی نے لکھا کہ ’ بھگوان آپ کے کرم کا کوئی حساب نہیں۔‘
منگل کو اسپتال میں داخلے کے دسویں روز ایشوریا اور ان کی بیٹی کو صحت یابی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
اسپتال سے فراغت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایشوریا کے شوہر ابھیشک بچن جو خود بھی کورونا کی وجہ سے اسی اسپتال میں داخل ہے، نے لکھا ’ کہ آپ تمام لوگوں کا مسلسل دعاؤں اور نیک خواہشات کےلیے شکریہ، ایشوریا اور ارادھیا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ میرے والد اور میں میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں اسپتال میں ہی رہیں گے۔‘
11 جولائی کو بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور اس کے ایک ہی دن بعد ابھیشیک کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کی بھی کورونا رپورٹ مثبت آ‏ئی تھی۔ جب کہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کی کووڈ 19 کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
ایشوریا تقریباً ایک ہفتے تک گھر میں ہی آئسولیشن میں رہیں۔ تاہم 17 جولائی کو طبیعت خراب ہونے پر ایشوریا کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button