ایشیا ہاکی کپ، پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہوں گے

ایشیا ہاکی کپ کا کل سے آغاز ہو رہا ہے،جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ہونے والے ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیمز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی، پاک بھارت ٹاکرے کی تیاری کے لیے قومی ٹیم نےعمان اور جنوبی کوریا کے خلاف پریکٹس میچز بھی کھیلے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہاہے کہ اہم مقابلے کے لیے اچھی تیاری کی ہے ، کھلاڑی جیت کے لیے پر عزم ہیں ، امید ہے انڈیا کے خلاف فتح حاصل کریں گے۔

قومی ہاکی سکواڈ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں میں گول کیپرز اکمل حسین اور عبداللہ اشتیاق خان، ڈیفنڈرز مبشر علی، عماد شکیل بٹ، حماد الدین انجم، محمد عبداللہ، رضوان علی، مڈ فیلڈرز عمر بھٹہ، علی شان، معین شکیل، عبدالحنان، جنید منظور، غضنفر علی، اٹیکرز ابوبکر محمود، اعجاز احمد، رانا عبدالوحید، محمد سلمان رزاق، رومان ، افراز اور عبدالحنان شاہد شامل ہیں۔

Back to top button