ایف بی آئی نے وجیہہ سواتی کا فون عدالت میں‌ جمع کروا دیا

امریکا کی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں مقتولہ کا ذاتی موبائل فون مقامی عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔
وجیہہ سواتی قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ہوئی، وجیہہ سواتی کے موبائل فونز اور ڈی این اے ٹیسٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
وجیہہ سواتی کے ذاتی فون امریکہ ورجینیا میں قائم لبیارٹری سے فرانزک کرائے گئے تھے، پولیس اور ایف آئی اے وجیہہ سواتی کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
وجیہہ سواتی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی امریکہ میں دوبارہ کرایا گیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی ہے، خیال رہے کہ وجیہہ سواتی کو ان کے شوہر رضوان نے تھانہ مورگاہ کی حدود میں قتل کیا تھا، کیس میں چار ملزم قید میں جبکہ ایک ضمانت پر ہے۔

Back to top button