ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہونے سے گھریلو سلنڈر مہنگا ہوگیا۔
ذرائع ایل پی جی ڈیلرز کے مطابق قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے، اوگرا نے جنور ی کے لیے فی گھریلو سلنڈر 3026اور فی کلو 256 سرکاری قیمت مقرر کی تھی ، لیکن مافیا مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمت میں بلا جواز اضافہ کر رہا ہے۔
مارکیٹ میں گیس بلیک میں فروخت ہے، جس کی وجہ سے قیمت 300 روپے پر پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے گھریلو سلنڈر 3450 سے 3550 تک کا فروخت کیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے ملک میں گیس کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے جب کہ اوگرا اور حکومت خاموش اور بے بس ہیں۔
