ایمنسٹی سکیم سے مستفید افراد کی معلومات پبلک کی جائینگی

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے ایف بی آر کو نواز شریف کے دور میں دی جانیوالی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں اور کمپنیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
نواز شریف کے دور میں دی جانیوالی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں اور کمپنیوں سے متعلق احکامات ٹیکس لائر وحید شہزاد بٹ کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کیخلاف پاکستان انفارمیشن کمیشن کے پاس دائر کردہ شکایت و اپیل پر جاری کیے گئے۔
چیئرمین ایف بی آر سے کہا گیا ہے کہ نہ صرف ایف بی آر کے تمام ایل ٹی یوز، ار ٹی اوز اور کارپوریٹ ٹیکس آفسز سمیت دیگر فیلڈ فارمشنز سے 2013 میں دی جانے والی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں اور کمپنیوں کی مجموعی تعداد حاصل کر کے اس بارے میں شکایت کنندہ کو فراہم کی جائے بلکہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں اور کمپنیوں کے بارے شکایت کنندہ کی جانب سے مانگی جانیوالی معلومات بھی فراہم کی جائیں۔
شکایت کنندہ نے چیئرمین ایف بی آر قوم کے ٹیکس مجرموں کو فائدہ پہنچانے کیلئے اہم معلومات چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔
