ایم کیو ایم کی رابطہ مہم شروع ہوچکی ہے

رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال کاکہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے رابطہ عوامی مہم شروع ہوچکی ہے۔
رہنما ایم کیوایم مصطفی کمال کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ وزیراعظم بننے کیلئے ایم کیوایم کی ضرورت پڑے گی ۔ہم آئینی ترامیم کے سوا کچھ نہیں مانیں گے۔ایم کیو ایم اپنے ووٹ 3آئینی بنیادی ترامیم کے عوض دے گی ۔10سال کیلئے ہیلتھ اور تعلیم کیلئے ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں۔لوگ کراچی ،لاہور،کوئٹہ ،پشاور کیلئے ہجرت کررہے ہیں۔لوگ دیہات سے نکل کر شہروں کارخ کررہے ہیں۔
مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ تمام خدشات ختم ہوچکے اب الیکشن ہوئے ہی چاہتے ہیں۔انتخابی سیاسی مہمات شروع ہوچکی ہیں۔دنیا بھر میں پلان کرکے نئے شہربنائے جاتے ہیں۔صرف اسلام آباد پلان کرکے بنایاگیا۔کراچی پاکستان کا ریونیو انجن یہ تباہ و برباد ہورہاہے۔بیرون ملک پاکستانی سالانہ 31ارب ڈالر وطن بھیجتے ہیں۔
