اینٹی بائیوٹکس ادویات کے نسخوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان میں ڈاکٹرز کی جانب سے غیر ضروری طور پر اینٹی بائیوٹکس ادویات کے نسخوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، تازہ طبی تحقیقی میں ماہرین نے شہریوں کو سنگین خطرات سے خبردار کردیا ہے۔
آغا خان یونیورسٹی اور لندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کی حال ہی میں مرتب کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مریضوں کو اینٹی مائکروبائل ریزسٹینس (AMR) کے "سنگین” خطرے کا سامنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اے ایم آر کا مطلب یہ ہے کہ بیکٹیریا، وائرس اور پیراسائٹس میں ان ادویات سے لڑنے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے جو اُن کے خاتمے کیلئے دی جاتی ہیں، اس کی بنیادی وجہ ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کو اندھا دھند اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کرانا ہے

Back to top button