این اے 121،روحیل اصغر کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

ریٹرننگ افسرکی جانب سے این اے 121سے لیگی امیدوار روحیل اصغر کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی ۔

ریٹرننگ افسر نے کہا الیکشن والے دن یا اگلے دن کوئی شکایت کرنے نہیں آیا ، اب وقت گزر گیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  این اے 121 میں  آزاد امیدوار وسیم قادر نے  78 ہزار آٹھ سو تین ووٹ  حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے ۔ان کے مقابل مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر 70 ہزار 5 سو 97 ووٹ لیکر ہار گئے

Back to top button