این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی درخواست منظور،عذرداری بحال

 الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے عذرداری بحال کر دی۔

نواز شریف کی این اے 15 پر عذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

جہانگیر جدون نے دلائل میں کہا کہ میری تاخیر سے آمد پر عذرداری مسترد کی گئی لیکن این اے 15 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوئی اور کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کے بغیر فارم 47 جاری کیا گیا۔

ممبر نثار درانی نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے این اے 15 کی رپورٹ جمع کروائی ہے، رپورٹ کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 کی بنیاد پر فارم 47 جاری کیا گیا۔این اے 15 مانسہرہ پر نواز شریف کی عذرداری کی سماعت 20 فروری کو ہوگی۔

Back to top button