این سی او سی کا موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

این سی او سی نے موجودہ کورونا پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے حوالے سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کورونا کے حوالے سے لگائی گئی موجودہ پابندیوں کو 13 اپریل تک بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا، اور بتایا گیا ہے کہ رمضان کے دوران پابندیوں سے متعلق مزید بحث اور فیصلوں پر تبادلہ خیال کےلیے 12 اپریل کو اجلاس ہوگا، جس میں خاص طور پر پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر توجہ دی جائے گی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی کافی مقدار کو وسط اپریل کے بعد پہنچنا ہے، اجلاس نے رمضان کے دوران ویکسی نیشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
