این ڈی ایم اے کو 50 ملین ڈالر دینےکی منظوری

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف ) نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 50 ملین ڈالر دینےکی منظوری دیدی۔
این ڈی آر ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو یہ رقم کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے دی جا رہی ہے۔ این ڈی آر ایم ایف نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر این ڈی ایم اے کو گرانٹ کی منظوری دی۔
این ڈی آر ایم ایف اعلامیے کے مطابق فنڈ کی منظوری شعبہ صحت میں صلاحیت کی استعداد کار بڑھانے کےلئے دی گئی۔
اس سلسلے میں آج این ڈی آر ایم ایف، وزارت صحت اور این ڈی ایم اے کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوں گے۔
این ڈی ایم اے فنڈ سے کورونا ٹیسٹنگ کٹس، آر این اے ایکسٹریکشن کٹس، موبائل ایکسرے مشین، کلینکل آئی سی یو وینٹی لیٹرز سرنج پمپس، این 95 ماسک، حفاظتی سوٹ، تھرمل گنز اور اسکینر خریدے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button