ایپل کو لڑکی کی برہنہ تصاویر لیک کرنے پر بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا

ایپل کمپنی کے ملازم نے نوجوان لڑکی کے آئی فون سے اس کی برہنہ تصاویر لیک کردیں جب کہ کمپنی نے ملازم کو نوکری سے نکال کر لڑکی کو ہرجانہ ادا کردیا۔ امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر اریگون کی 21 سالہ طالبہ نے اپنے آئی فون میں معمولی خرابی پر اپنا موبائل ایپل کمپنی کو مرمت کے لیے دیا تاہم کچھ دن بعد لڑکی کی کلاس فیلو نے اسے بتایا ’’تمہاری فیس بک پروفائل سے تمہاری 10 برہنہ تصاویر شیئر ہوئی ہیں‘‘۔21 سالہ طالبہ کے مطابق میں نے فوراً سے وہ تصاویر ڈیلیٹ کردی تاہم تب تک متعدد لوگ اسے اپنے پاس محفوظ کرچکے تھے جس پر میں نے ’ایپل‘ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تاہم کمپنی نے خاتون کے وکیل سے رابطہ کرکے انہیں ہرجانہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے معاملہ عدالت کے باہر ہی حل کردیا۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق لڑکی کے جذبات کو جو ٹھیس پہنچی، اس کی تلافی ہم نے معاوضہ دیکر کی اور کوتاہی کرنے والے ملازم کو بھی نوکری سے نکال دیا ہے۔
یاد رہے کٰہ ایپل نے اپنے نئے وائرلیس ایئرپوڈز کا اعلان کردیا ہے جو درحقیقت آئی فون کے کئی ماڈلوں سے بھی مہنگے ہیں۔منگل کے روز ایپل نے وائرلیس ایئرپوڈ میکس کا اعلان کردیا ہے جس کی قیمت 549 ڈالر رکھی گئی ہے جو اس کمپنی کے کئی ٹیبلٹ اور مشہور فون سے بھی مہنگا ہے۔ لیکن ایپل پرامید ہے کہ ماہِ دسمبر کی چھٹیوں میں لوگ اسے خریدیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اچھے ہیڈ فون بھی یہ کام کرتے ہیں لیکن نیا ایئرپوڈ میکس ماڈل انتہائی جدید ہے اور شور کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بوش کمپنی کے تیار کردہ ایسے ہی ایئرپوڈ کی قیمت اس وقت 340 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

Back to top button