ایک ٹن سے زیادہ وزن کا کدو کاشت کرکے ریکارڈ بنا ڈالا

امریکہ میں ایک شخص نے ایک ٹن سے زیادہ کے وزن کا کدو کاشت کر ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک کے ایک گاؤں ولیمزوِل سے تعلق رکھنے والے سکاٹ اینڈروز اپنا اُگایا ہوا کدو کلیرینس کے گریٹ پمپکن فام لے کر گئے جہاں اس کے وزن کی پیمائش کی۔

رپورٹس کے مطابق پیمائش کیے جانے پر اس کا وزن 1158 کلو آیا جو گزشتہ ریکارڈ سے 12 کلو زیادہ تھا۔ تاہم، یہ کدو 67 کلو کمی کی وجہ سے گینیز عالمی ریکارڈ نہ بنا سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹ اینڈروز نے ریکارڈ کے ساتھ 5500 ڈالرز کا انعام بھی اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ سب سے وزنی کدو کا عالمی ریکارڈ اٹلی کے اسٹیفانو کُرروپی کے پاس ہے جنہوں نے 1225 کلو وزنی اُگا کر یہ ریکارڈ 2021 میں اپنے نام کیا تھا۔

Back to top button