اےاین پی کانوازشریف سے معافی کامطالبہ
خیبر پختون خوا کے عوام کو بے وقوف کہنے پر اے این پی نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے معافی کامطالبہ کردیا۔
اے این پی کی ترجمان ثمربلور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور تین بار وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر رہنے والے شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبے کے عوام کو بیوقوف کہے، یہ الفاظ ایسے وقت کہے گئے جب انکی بیٹی اسی صوبے میں انتخابی مہم چلارہی تھیں، یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے۔
ثمربلور نے کہا کہ ماضی میں اسی جماعت نے ہمارے حقوق دینے سے انکار کیا تھا اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان نے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا، شاید آج نوازشریف صاحب ایک بار پھر تاریخ دہرارہے ہیں۔