اسرائیلی جوہری تنصیب کے قریب میزائل حملےکے بعد تابکاری کا ثبوت نہیں ملا : آئی اے ای اے

 

 

انٹرنیشنل اٹامک توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے علاقے دیمونا کے قریب ہونے والے میزائل حملے کے بعد کسی قسم کی تابکاری کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

آئی اے ای اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ادارہ صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہےاور اب تک اسرائیل کے حساس جوہری مرکز کو نقصان پہنچنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔خطے کے مختلف ممالک سے موصول ہونے والی معلومات کےمطابق واقعے کےبعد تابکاری کی سطح میں کوئی غیر معمولی اضافہ بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے جوہری تنصیبات کے اطراف میں زیادہ سے زیادہ احتیاطی اقدامات اپنانے پر زور دیا اور خبردار کیاکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی جوہری تحفظ کےلیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

Back to top button