بابوسرٹاپ حادثہ، 10 فوجیوں سمیت 27 جاں بحق

بابو سر ٹاپ کے قریب مسافر کاروں کو پیش آنے والے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے جن میں 10 فوجی بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق سکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر گاڑی بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر ایک پہاڑ سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق 26 افراد ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور 15 دیگر زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو چلاس ہسپتال لے جایا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے حکام کے مطابق ریموٹ لوکیشن کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ اس کے بعد بالاکوٹ ہسپتال منتقل کیے جانے والے چھ افراد میں سے ایک زخموں کی وجہ سے دم توڑ گیا۔ ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ضیاء نے بتایا کہ مردان کا رہائشی واجد علی بالاکوٹ ہسپتال میں انتقال کر گیا۔ گلگت بلتستان کے آئی جی ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ پاکستانی فوج اور پولیس کے جوانوں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا ، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے آبائی شہروں کو پہنچا دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button