باجوڑ: سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 12 دہشتگرد ہلاک،11 اہلکار شہید

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان تصادم میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کے دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج نے دہشتگردانہ حملہ کیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، جس میں 12 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن سکیورٹی فورسز نے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے دھماکہ خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
