بالی ووڈ دبنگ خان کو قتل کرنے کی کوشش ناکام

بالی ووڈ دبنگ خان کو قتل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، پولیس نے دو دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے حملہ آور سمیت تین دہشت گردوں کو سلمان خان کو ختم کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔
اسپیشل سیل کےمطابق لارنس بشنوئی اور جگو بھگونپوریہ کی طرف سے 3 اجرتی قاتلوں کو ٹاسک ملا جس میں گرفتار نوجوا ن سمیت دیپک سورکپور اور منو دگر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے علاوہ بقیہ دو ملزمان میں سے ایک روپوش جبکہ دوسرا جیل میں ہے، پولیس کے مطابق ملزمان دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں مارے جانے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی نے قبول کی تھی، گینگسٹر نےسلمان خان کو مارنے کی بھی دھمکی دی۔
