بالی وڈ اداکار عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی اداکار بھی غمزدہ

بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار عرفان خان کے انتقال پر بالی وڈ، لالی وڈ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
53 سالہ عرفان خان کولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ عرفان خان کئی ماہ سے کینسر کے خلاف جنگ بھی لڑ رہے تھے اور لندن میں زیر علاج رہنے کے بعد چند ماہ قبل ہی بھارت واپس آئے تھے۔ گزشتہ روز اداکار عرفان خان کے ایک ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا، بعدازاں طبعیت نہ سنبھلنے پر وہ انتقال کر گئے۔
بالی وڈ اداکار عرفان خان کے انتقال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
2017 میں عرفان خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بیوی کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے شدید دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔
Deeply disturbed to hear about the passing of Irrfan Khan. It feels like yesterday coming back from the sets of Hindi Medium. You taught me a lot as an actor and a mentor. Such a brilliant actor gone too soon. I'm at a loss for words.
RIP Raj 💔
Yours Only, Meeta 🌸#IrrfanKhan pic.twitter.com/FaDx1dznFA— Saba Qamar (@s_qamarzaman) April 29, 2020
اداکارہ سجل علی نے عرفان خان کے انتقال پر حیرانی اور افسوس کا اظہار کیا۔
Shocked and sad.
What a brilliant actor he was!
Rest In Peace #IrrfanKhan pic.twitter.com/U6v4I3lt7V— Sajal Ali (@Iamsajalali) April 29, 2020
اداکارہ ارمینا رانا خان نے کہا کہ آج میں بے حد افسردہ ہوں، میں عرفان خان کے کام کی مداح ہوں، خاص طور پر ان کی فلم ‘لائف آف پی’ کی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ عرفان خان کا انتقال فلم انسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1255397954229284865
اداکارہ اشنا شاہ نے عرفان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقصان اداکاری کے میدان میں ایک خلا چھوڑ گیا ہے جسے پورا کرنا مشکل ہے۔
RIP #Irfankhan Your loss will leave a vacuum in the field of acting which is difficult to fill.
— Ushna Shah (@ushnashah) April 29, 2020
اداکار شان شاہد نے عرفان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
#RIP .. a sad news indeed , my prayers for his final journey .may his soul rest in peace ..may ALLAH grant him jannah..and give his family sabar..A fine actor Who’s work will be remembered by the generations to come .♥️🙏🏼 pic.twitter.com/siRwLqrQJv
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 29, 2020
