بانی رکن پی ٹی آئی نجیب ہارون قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی نجیب ہارون نےقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
نجیب ہارون نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔
مستعفی ہونے والے ممبر قومی اسمبلی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونےکے باوجود نہ اپنے حلقے کےلیے کچھ نہ کر سکا اور نہ ہی شہر کراچی کےلیے۔
خیال رہے کہ نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔
