بانی پی ٹی آئی نے 2 نیب کیسز کو چیلنج کردیا

بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل کو چیلنج کردیا۔
بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کے دونوں نوٹیفکیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
اس حوالے سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Back to top button