بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے والا کوئی غیر ملکی بھی ہو سکتا ہے

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، اسے سپورٹ کرنے والا کوئی غیر ملکی بھی ہو سکتا ہے۔

سنیئر صوبائی وزیر سندھ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے باوجود اسے سزا نہیں ہوئی، ایک پاکستانی شہری کو بھارت اور اسرائیل سےکیوں فنڈنگ ہورہی تھی؟۔ انہوں نے کہ ملک میں سیاسی استحکام مزید بہتر ہوجائے گا، آج جو شخص کروڑوں روپے کما رہا ہے، وہ ٹیکس نہیں دے رہا، ملک میں سیاسی گہما گہمی ہمیشہ رہی ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد کےلیے بات ہوئی ہے، وہ تیار ہیں، حیدر آباد اور سکھر میں بھی ایک اسٹیڈیم بن رہا ہے۔

Back to top button