بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں بری کردیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بری کردیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دو مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کو مقدمات سے بری کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سابق و موجودہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے مزید 2 مقدمات میں بھی عمران خان کو بری کردیا تھا۔
