بجلی اور گیس کے بل 3 ماہ کی تاخیر سے جمع کرائے جاسکتے ہیں

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عوام ، بجلی اور گیس کے واجبات 3 ماہ میں ادا کرسکتے ہیں اور تاخیر کا نقصان حکومت برداشت کرے گی۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ نےکہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی اس کےلیے ایک 1200 ارب کا پیکج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کاروباری حضرات کے لیے 5 بڑے فیصلے کیے ہیں، چھوٹے کارخانوں کے متاثرہ ملازمین کےلیے 100 ارب رکھے جارہے ہیں۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر جمع کرانے کی ضرورت نہیں، 3 ماہ بعد بھی جمع کرائے جاسکیں گے، یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت خود برداشت کرے گی جس کےلیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ بزنس مین مطمئن رہیں، حکومت ان کے پیچھے کھڑی ہے، بزنس مین کمیونٹی کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں، کارباری برادری سے مل کر کورونا سے متعلق چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button