پرانے اور گہرے زخموں پر نظر رکھنے والی ’ذہین‘ پٹی متعارف

سنگاپور میں طبی ماہرین کی جانب سے گہرے زخموں پر نظر رکھنے والی سمارٹ پٹی متعارف کروا دی گئی ہے جو صرف 15 منٹ میں زخم کا مکمل احوال پیش کر سکتی ہے۔
سنگاپورنیشنل یونیورسٹی نے سمارٹ بینڈیج کے نام سے زخم کا سینسر تیار کیا ہے، جسے ایک ایپ کے ذریعے حقیقی وقت میں اس کا ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کی بدولت نہ بھرنے والے زخموں اور ناسور کی بحالی کو نوٹ کیا جا سکتا ہے۔
صرف 15 منٹ میں یہ زخم میں موجود بیکٹیریا اور جراثیم کی اقسام، درجہ حرارت، پی ایچ، اور اندر سوزش (انفلیمیشن) کے عناصر کو بھی نوٹ کرسکتی ہے۔