بجلی فی یونٹ 4 روپے تک مزید مہنگی ہونے کا امکان

مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ستائی عوام کی مشکلات میں اضافے کےلیے حکومت نے عوام پر بجلی گرانے کی تیاری کر لی، بجلی ایک ماہ کےلیے فی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافہ ماہ اپریل کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا ہے، منظوری کے بعد صارفین پر تقریباً 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی اور اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
